آئی سی سی چیف نے کہا کہ بھارت پاکستانی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گا :شہر یار خان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیف ڈیوڈ رچرڈسن نے ای میل کی ہے کہ بھارت پاکستانی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گا لیکن ٹیم کے بھارت جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان کا کہنا تھا کہ بھارت جانے والی سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کل شام تک موصول ہو گی جبکہ آئی سی سی کے چیف رچرڈسن کی ای میل ہوصول ہوئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت پاکستان کی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گا اور میچ کو ممکن بنانے کے لیے چو کچھ کر سکے وہ کریں گے ۔اب حکومت فیصلہ کرے گی کہ پاکستان کی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیمیں بھارت جائیں گی یا نہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے بیان کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن ابھی کوئی ایکشن نہیں لیا ۔بائیں ہاتھ کے سزا یافتہ بلے باز سلمان بٹ نے حال میں ٹی ٹونٹی کرکٹ بالکل نہیں کھیلی اس لیے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ۔