”دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں“متحدہ کا صغیر احمد کی پریس کانفرنس پر ردعمل سے انکار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیرڈاکٹر صغیر احمد کی پریس کانفرنس پر ردعمل دینے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ پریس کانفرنس صفر برابر صفر ہے۔ ہم اس کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔
جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے ترجمان امین الحق نے کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد کی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ اس کے جواب میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کرے گی۔ ہم ان کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد ہی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کی تھی۔