وزیر داخلہ کی کمیٹی سے تعاون کا فیصلہ قانونی مشورے کے بعد کروں گا ، ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا :سرفراز مرچنٹ

وزیر داخلہ کی کمیٹی سے تعاون کا فیصلہ قانونی مشورے کے بعد کروں گا ، ابھی تک ...
وزیر داخلہ کی کمیٹی سے تعاون کا فیصلہ قانونی مشورے کے بعد کروں گا ، ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا :سرفراز مرچنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )منی لانڈرنگ سکینڈل کے مرکزی کردار سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی قائم کمیٹی سے تعاون کا فیصلہ قانونی مشورے کے بعد کروں گا ،مجھ سے وزارت دخلہ یا لندن میں ہائی کمیشن نے کوئی رابطہ نہیں کیا ،میڈ یا سے معلوم ہوا کہ وزیر داخلہ نے میرے انٹر ویو کا نوٹس لیاہے ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی قائم کردہ کمیٹی سے تعاون کا فیصلہ قانونی مشورے کے بعد کروں گا۔ان کا کہناتھا کہ برطانیہ اور پاکستان میں اپنے وکلا سے مشورہ کرنا ضروری ہے ،وکلا نے اجازت دی تو فیصلہ کروںگا کمیٹی کے سامنے کہاں پیش ہونا ہے ،فوری طور پر پاکستان کے سفر کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -