سب نے مجھے قبول کر لیا لیکن میرے رشتے دار مجھ سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتے :سنی لیون

سب نے مجھے قبول کر لیا لیکن میرے رشتے دار مجھ سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتے ...
سب نے مجھے قبول کر لیا لیکن میرے رشتے دار مجھ سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتے :سنی لیون

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ سب کچھ راتوں رات نہیں ہوجاتا، کسی بھی مقام پر پہنچنے کے لئے مسلسل جدو جہد کرنا پڑتی ہے،انہیں بھارت میں ان کے خاندان کے علاوہ سب  نے قبول کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ فحش اداکارہ سنی لیون کا اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ انسان کی زندگی میں جہاں بہت سی خوشگوار چیزیں ہوتی ہیں وہیں کچھ نا خوشگوار چیزیں بھی ہوتی ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ ہی آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی کچھ انکے ساتھ بھی ہے کہ پورے بھارت نے انہیں قبول کر لیا لیکن انکے اپنے رشتے دار انہیں پسند تو دور ان سے بات تک کرنا گوارا نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی معاشرے میں کسی عورت کے لئے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنا بہت مشکل ہے لیکن ا اگر کوئی عورت باہمت اور ذہین ہو تو وہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ایک خاص مقام پر پہنچ جاتی ہے ۔

مزید : تفریح