افغان سفیر کو سرحد پر لگے ٹاورز ہٹانے کیلئے کہاہے :پرویز خٹک

افغان سفیر کو سرحد پر لگے ٹاورز ہٹانے کیلئے کہاہے :پرویز خٹک
افغان سفیر کو سرحد پر لگے ٹاورز ہٹانے کیلئے کہاہے :پرویز خٹک

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ افغان سفیر سے کہاہے کہ سرحد کے قریب نصب موبائل ٹاورز کو ہٹا دیاجائے ۔تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہناتھا کہ شبقدر حملے کی انکوائری ہو گی اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی بھی کی جائے گی ،افغان سفیر کو سرحد کے لگے موبائل ٹاورز ہٹانے کا کہناہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکام کو طورخم پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ،عوام کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھنے پر حکومت کو آگاہ کرے دہشتگردی کیخلاف مل کر جنگ لڑنی ہو گی ۔

مزید : پشاور