برا کھیلے لیکن ابھی دنیا ختم نہیں ہوئی، جلد قوم کا سر فخر سے بلند کر دیں گے: وقار یونس کا قوم کو ایک بار پھر دلاسہ

برا کھیلے لیکن ابھی دنیا ختم نہیں ہوئی، جلد قوم کا سر فخر سے بلند کر دیں گے: ...
برا کھیلے لیکن ابھی دنیا ختم نہیں ہوئی، جلد قوم کا سر فخر سے بلند کر دیں گے: وقار یونس کا قوم کو ایک بار پھر دلاسہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے قوم کو ایک بار پھر دلاسہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہم برا کھیلے لیکن اس سے دنیا ختم نہیں ہوئی۔ جلد قوم کا سر فخر سے بلند کر دیں گے۔

وقار یونس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوں۔ کسی ایک شکست سے کوئی ٹیم ختم نہیں ہوتی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارا گروپ سخت ہے لیکن امید ہے کہ اگلے راونڈ میں کوالی فائی کر لیں گے۔

مزید : کھیل