پیپلزپارٹی خواتین کے استحصال کی مخالفت کرتی رہے گی،آصف زرداری

پیپلزپارٹی خواتین کے استحصال کی مخالفت کرتی رہے گی،آصف زرداری
پیپلزپارٹی خواتین کے استحصال کی مخالفت کرتی رہے گی،آصف زرداری

  

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو محفوظ بنانے میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ،پیپلزپارٹی خواتین کے استحصال کی مخالفت کرتی رہے گی۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین کی جدوجہدپاکستان کومحفوظ اوربرداشت والاملک بنانے کی جدوجہدہے اور پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی اس جدو جہد کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ خواتین کو صنفی برابری کے لیے جدوجہد میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خواتین کے استحصال کی مخالفت کرتی رہے گی۔

مزید : قومی