جس خوشخبری کا پاکستانیوں کو ایک عرصے سے انتظار تھا بالآخر آگئی، عرب ملک سے معاہدہ ہوگیا، اب کسی سے تیل خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ۔۔۔

جس خوشخبری کا پاکستانیوں کو ایک عرصے سے انتظار تھا بالآخر آگئی، عرب ملک سے ...
جس خوشخبری کا پاکستانیوں کو ایک عرصے سے انتظار تھا بالآخر آگئی، عرب ملک سے معاہدہ ہوگیا، اب کسی سے تیل خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ۔۔۔

  

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہماری بدقسمتی دیکھئے کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہونے کے باوجود ہم اربوں ڈالر کا ایندھن ہر سال دیگرممالک سے درآمد کرنے پر مجبور ہیں، کیونکہ کبھی ان وسائل کی دریافت پر توجہ ہی نہیں دی گئی۔ خوش قسمتی کی بات ہے کہ اب یہ عظیم خوشخبری سننے کو مل رہی ہے کہ اس ضمن میں انتہائی اہم قدم اٹھالیا گیا ہے اور تیل کے شعبے میں وسیع تجربہ اور مہارت رکھنے والے ملک کویت کے ساتھ پاکستان کے آئل فیلڈز کو ڈویلپ کرنے کا اہم معاہدہ طے پاگیا ہے۔

مزید جانئے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو فرانس کے اعلی ترین قومی اعزاز سے نوازدیا گیا

”عریبین بزنس“ کے مطابق کویت کی سرکاری کمپنی کویت پٹرولیم کارپوریشن اور پاکستان کی منسٹری آف پٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے ہیں، جس کے مطابق کویتی کمپنی پاکستان میں تیل کے ذخائر کی دریافت اور ڈویلپمنٹ کا کام کرے گی۔

کویتی سرکار کمپنی اس مفاہمتی یادداشت پر اپنی فارن سبسڈری کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے ذریعے عملدرآمد کرے گی، جو کہ تقریباً 25 سال سے پاکستان میں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ یہ کمپنی خام تیل کی دریافت، ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن کے لئے عالمی شہرت کی حامل ہے اور اس وقت 15 سے زائد ممالک میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔

مزید : عرب دنیا