مردوں کو موبائل فون کے باعث بانجھ ہونے سے بچانے کیلئے انڈرویئر ایجاد کرلیا گیا، انتہائی اہم خصوصیات کے بارے میں آپ بھی جانئے

مردوں کو موبائل فون کے باعث بانجھ ہونے سے بچانے کیلئے انڈرویئر ایجاد کرلیا ...
مردوں کو موبائل فون کے باعث بانجھ ہونے سے بچانے کیلئے انڈرویئر ایجاد کرلیا گیا، انتہائی اہم خصوصیات کے بارے میں آپ بھی جانئے

  

برلن (نیوز ڈیسک) موبائل فون یقینا بہت بڑی سہولت ہے، لیکن یہ بات بہرحال بہت پریشان کن ہے کہ اس سے خارج ہونے والی لہریں مردانہ صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ متعدد تحقیقات یہ ثابت کرچکی ہیں کہ اگر مرد اپناموبائل فون پتلون کی جیب میں رکھتے ہیں یا یہ سپرم پیدا کرنے والے اعضاءسے 20 انچ کے فاصلے کے اندر موجود ہے، تو اس سے خارج ہونے والی الیکٹرومیگنیٹک لہریں سپرم کو ناکارہ بنانے کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر آپ بھی ان انکشافات کی وجہ سے موبائل فون پتلون کی جیب میں رکھنے سے گھبرانے لگے ہیں تو گھبرانا چھوڑئیے اور یہ سپیشل انڈرویئر خرید لیجئے، کیونکہ یہ سپرمز کو موبائل فونز کی الیکٹرومیگنیٹک لہروں سے محفوظ رکھنے کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔

مزید جانئے: بیگم سے شرمناک خواہش، پوری نہ کرنے پر شوہر نے مار مار کر ہسپتال پہنچادیا

اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق میونخ بزنس سکول کے چار تحقیق کاروں نے ”کراﺅن جولز انڈرویئر“ کے نام سے ایک خصوصی ایجاد میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس انڈرویئر کی تیاری میں سلور (چاندی) کی تاریں استعمال کی گئی ہیں اور تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تاریں سپرمز کو موبائل فون کی الیکٹرومیگنیٹک لہروں سے بڑی حد تک محفوظ رکھیں گی۔ ہائی فریکونسی مائیکروویو ریڈی ایشن کے پروفیسر پیٹر پاﺅ نے تصدیق کی ہے کہ سلور کی تاریں الیکٹرو میگنیٹک لہروں سے کسی حد تک تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔

انڈرویئر کی فروخت 23 پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 3ہزار پاکستانی روپے) میں شروع کردی گئی ہے۔ حفاظتی انڈرویئر تخلیق کرنے والے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ابتداءمیں ہی انہیں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، اور وہ امید کررہے ہیں کہ جلد ہی یہ انڈروئیر دنیا بھر کے مردوں میں مقبول ہو جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس