میں پاکستان کاسلیکٹر ہوتا تو سعید اجمل کے بارے میں ضرور سوچتا: وسیم اکرم

میں پاکستان کاسلیکٹر ہوتا تو سعید اجمل کے بارے میں ضرور سوچتا: وسیم اکرم
میں پاکستان کاسلیکٹر ہوتا تو سعید اجمل کے بارے میں ضرور سوچتا: وسیم اکرم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق آل راوندر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگر میں پاکستان کا سلیکٹر ہوتا تو سعید اجمل کے بارے میں ضرور سوچتا۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد کا سب سے بڑا مسئلہ ڈسپلن ہے اس کو گائیڈ کرنے کی ضرورت ہے۔میرے ہوتے ہوئے شعیب اختر کا بھی ایسا ہی مسئلہ تھا جس کو اچھے طریقے سے ڈیل کیا گیا۔بھارت، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ڈھانچہ مضبوط نہیں۔ڈومیسٹک کرکٹ کے انچارج نے زندگی میں کبھی بیٹ نہیں اٹھایا۔ پاکستان کی کرکٹ کے کرتا دھرتاوں کیلئے کوئی جوش نہیں باقی بچا۔

مزید : کھیل