الطاف حسین کے خلاف لندن میں بھی زور دار آواز بلند ہوگئی

الطاف حسین کے خلاف لندن میں بھی زور دار آواز بلند ہوگئی
الطاف حسین کے خلاف لندن میں بھی زور دار آواز بلند ہوگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جارج گالووے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف میدان میں آ گئے ہیں ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں جارج گالوو ے نے کہاہے کہ ’دہشت کے بادشاہ الطاف حسین کیخلاف میری سرتوڑ محنت لگتاہے کہ اب کسی ایک نتیجے پر پہنچنے والی ہے ‘۔

واضح رہے کہ جارج گالووے پہلے بھی حکومت سے متحدہ کے قائد الطاف حسین کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اکثر مقامات پر ان کی مخالفت کرتے ہوئے سامنے آتے رہے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں