رائل پام کلب سے پھپھوندی لگی ڈبل روٹیاں اور پھل برآمد ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کچن کے تمام یونٹس سیل کردیئے

رائل پام کلب سے پھپھوندی لگی ڈبل روٹیاں اور پھل برآمد ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ...
رائل پام کلب سے پھپھوندی لگی ڈبل روٹیاں اور پھل برآمد ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کچن کے تمام یونٹس سیل کردیئے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ناقص اشیاءخوردونوش اور مضر صحت ماحول کے باعث رائل پام اینڈ کنڑی کلب جیسا مہنگا ادارہ بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کی زد میں آگیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رائل پام کلب میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص وغیرمعیاری اشیاءاورمضر صحت ماحول پر کچن کے تمام یونٹس سیل کردیئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈائریکٹرفوڈ عائشہ ممتاز کی سربراہی میں کارروائی کی۔ عائشہ ممتاز کے مطابق کلب کے کچن میں انتہائی مضرصحت ماحول پایا گیا ۔پھپھوندی لگی ڈبل روٹیاں،سبزیاں اورپھل پائے گئے ۔کچن میں زائد المعیاد چٹنیاں اور کیچپس اورکھلے گٹر پائے گئے جس پر کلب کے تمام کچن یونٹس سیل کر دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ رائل پام اینڈ کنٹری کلب کی ممبر شپ تقریباً دس سے 15 لاکھ روپے کی ہے۔

مزید : لاہور