تیونس میں جنگجووں کا فوج اور پولیس پر حملہ:50سے زائد اہلکار ہلاک

تیونس میں جنگجووں کا فوج اور پولیس پر حملہ:50سے زائد اہلکار ہلاک
تیونس میں جنگجووں کا فوج اور پولیس پر حملہ:50سے زائد اہلکار ہلاک

  

تیونیسیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تیونس میں جنگجووں نے فوج اور پولیس پر حملہ کر کے50سے زائد اہلکار وں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ جوابی کارروائی میں کئی جنگجو بھی مارے گئے۔

میڈیا نیوز کے مطابق جنگجووں نے لیبیا کی سرحد سے ملحق علاقے بن گارڈین میں فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کئے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق جنگجووں اور فورسز میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ واقعہ کے بعد شہر کے داخلہ و کارجی راستے سیل کر دیئے گئے اور لیبیا سے ملحق سرحد بھی بند کر دی گئی۔ اس دوران بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔سرکاری حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں متعدد جنگجو بھی مارے گئے۔اب تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جنگجو سرحد پار سے آئے یا تیونس میں ہی موجود تھے۔

مزید : بین الاقوامی