وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کے نیب کے خلاف بیانات سے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے،اعتزاز احسن

وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کے نیب کے خلاف بیانات سے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ...
وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کے نیب کے خلاف بیانات سے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے،اعتزاز احسن

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے نیب کے خلاف بیانات سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب میں میگا ترقیاتی منصوبے غیرشفاف انداز میں چلائے جا رہے ہیں، ایل این جی منصوبے سمیت تمام منصوبوں میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، نندی پور منصوبہ 50ارب روپے کے اضافے سے 87ارب روپے کا ہو گیا، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب تمام معاملات بادشاہوں کی طرح چلا رہے ہیں، اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے نیب کے خلاف بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے اور داڑھی میں تنکا ہے، کچھ نہ کچھ ہے جس کے خوف سے نیب کے خلاف بیانات دیئے جا رہے ہیں۔

مزید : لاہور