ہائی کورٹ:خواجہ احمد حسان کس اختیار کے تحت سرکاری اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں،ریکارڈ طلب

ہائی کورٹ:خواجہ احمد حسان کس اختیار کے تحت سرکاری اجلاسوں کی صدارت کررہے ...
ہائی کورٹ:خواجہ احمد حسان کس اختیار کے تحت سرکاری اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں،ریکارڈ طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)اہور ہائیکورٹ نے لاہور کے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے خواجہ احمد حسان کی صدارت میں ہونے والے اجلاسوں کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں خواجہ احمد حسان کی سرکاری اجلاسوں کی صدارت کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ خواجہ حسان اپنے تمام سرکاری عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں اب کس سرکاری حیثیت میں سرکاری اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ خواجہ احمد حسان کس حیثیت میں سرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ خواجہ احمد حسان ایک یونین کونسل کے چیئرمین ہیں اور ان کو سرکاری اجلاسوں کی صدارت کوئی اختیارحاصل نہیں ہے۔ان کا یہ اقدام آئین اورقانون کے منافی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ خواجہ حسان سرکاری طور پر کیا مراعات لے رہے ہیں اس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ خواجہ احمد حسان کو چیئرمین یونین کونسل اعلی سرکاری اجلاس کی صدارت سے روکا جائے،عدالت نے اس درخواست پرپنجاب حکومت کو 4اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان کی صدارت میں ہونے والے تمام سرکاری اجلاسوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید : لاہور