خاتون حقوق نسواں قانون کے تحت کارروائی کا سوچتی رہ گئی،شوہر نے تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کروادیا

خاتون حقوق نسواں قانون کے تحت کارروائی کا سوچتی رہ گئی،شوہر نے تعزیرات ...
خاتون حقوق نسواں قانون کے تحت کارروائی کا سوچتی رہ گئی،شوہر نے تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کروادیا

  

لاہور(نامہ نگار)تحفظ حقوق نسواں قانون کے نفاذ کے بعد گھریلوجھگڑوں نے تھانے کچہریوں کا رخ کرنا شروع کر دیا،جڑانوالہ کی رہائشی عطیہ کے تھانے جانے سے پہلے ہی شوہرنے اس کے خلاف زہر دے کر مارنے کی کوشش کامقدمہ درج کروا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق کی عدالت میں جڑانوالہ کی خاتون عطیہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئی، جہاں اس نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر اکثر اس پر تشدد کرتا تھا چند روز قبل اس نے اس پر تشدد کیا اور بیٹا چھین کر گھر سے نکال دیا،جب شوہر کو علم ہوا کہ وہ مقدمہ درج کرانے تھانے جا رہی ہے تو وہ پہلے ہی تھانہ چلا گیا جہاں اس نے درخواست دی کہ عطیہ اس کو زہردے کر ہلاک کرنا چاہتی تھی،عدالت میں وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاوند کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج ہونا چاہے تھا لہذا عطیہ کی ضمانت منظور کی جائے اور تفتیشی افسر کو عطیہ کی رپورٹ پر بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے تھانہ سبزہ زار پولیس سے آج8مارچ کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

مزید : لاہور