نیب کو 25کروڑ کی ادائیگی پر اورنج ٹرین منصوبے کا ٹھیکدار عامر لطیف فیصل آباد کرپشن کیس سے فارغ
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے فیصل آباد میں سڑکیں تعمیر کرنے کے دوران گورنمنٹ کی کروڑوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار پی ڈبلیو ڈی کے کنٹریکٹرعامر لطیف،جواورنج لائن ٹرین منصوبے کے ٹھیکداروں میں بھی شامل ہے،کوپلی بارگننگ کے تحت نیب کو 24کروڑ 96لاکھ 41ہزار 376روپے کی رقم ادا ئیگی پر کیس سے فارغ کردیا۔احتساب عدالت نے فیصل آباد میں سٹرکیں تعمیر کرنے کے کی آڑ میں کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے انکشاف پر پی ڈبلیو ڈی کے تھکیداڑ عامرلطیف کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی کے چار آفسران مسعود اختر، سلیم، اختر، پرویز اقبال اور اعجاز احمد کو گرفتار کرکے ان کا ریمانڈ 10مارچ تک حاصل کررکھا ہے۔ دوران تفتیش کنٹریکٹر عامر لطیف نے نیب سے پلی بارگننگ کرکے اپنے ذمہ واجب الادا 24لاکھ 96لاکھ 41ہزار 376روپے کی رقم ادا کردی جس پر نیب کی طرف سے گزشتہ روزعدالت میں درخواست دی گئی کہ عامرلطیف کی حد تک رقم وصول ہو چکی ہے لہذا اس کو کیس سے فارغ کردیا جائے۔عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد عامرلطیف کو فارغ کردیا جبکہ دیگر ملزمان کو 10مارچ کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔