غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے 2مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے 2مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے 2مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد نوید اقبال نے غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 مجرم بھائیوں صدیق اور ظہیرکو عمر قید اور 5،5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔عدالت میںتھانہ رائے ونڈ پولیس نے رفیق اور راشد کو قتل کرنے کے الزام میں دو مجرموںصدیق اور ظہیر کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا،عدالت میں دونوں ملزمان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن (ب)نے رفیق کے ساتھ محبت کی شادی کی جو وہ برداشت نہیں کرسکتے تھے جس پر انہوں نے دھوکے سے رفیق اور راشد کو بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ ملزمان کی بہن نہ آنے کی وجہ سے بچ گئی تھی۔عدالت نے وکلائاورفریقین کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو مذکورہ بالا سزاکا حکم سنا دیا ہے.

مزید : لاہور