حماد صدیقی اور انیس قائم خانی سانحہ بلدیہ میں ملوث ہوں تو مجھے پھانسی دے دو:مصطفیٰ کمال

حماد صدیقی اور انیس قائم خانی سانحہ بلدیہ میں ملوث ہوں تو مجھے پھانسی دے ...
حماد صدیقی اور انیس قائم خانی سانحہ بلدیہ میں ملوث ہوں تو مجھے پھانسی دے دو:مصطفیٰ کمال

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ حماد صدیقی اور انیس قائم خانی سانحہ بلدیہ میں ملوث ہوں تو مجھے پھانسی دید ی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کاکہناتھا کہ حماد صدیقی تنظیمی کمیٹی کا انچارج تھا لیکن سارے فیصلے متحدہ کے قائد ہی کیا کرتے تھے ،متحدہ کے قائد نے سارا کا سارا ملبہ حماد صدیقی پر ڈال دیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ حماد صدیقی اور انیس قائم خانی دو نوں بے گناہ ہیں ،یہ دونوں سانحہ بلدیا میں ملوث نہیں ہیں ،اگر حماد صدیقی اور انیس قائم خانی سانحہ بلدیہ میں ملوث ہوں تو انہیں بھی پھانسی دی جائے اور مجھے بھی۔

مزید : لاہور