آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سانحہ شب قدر پر اظہار افسوس، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ شب قدر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس حوالدار نسیم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نسیم نے بہادری سے فرض کو نبھاتے ہوئے درجنوں انسانی جانوں کو بچا لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔