بھارت ورلڈ کپ میں آنے والی ہر ٹیم کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، پاکستانی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دینگے: انوراگ ٹھاکر
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت اس قابل ہے کہ وہ ہرٹیم کو فول پروف سکیورٹی دے سکے۔
جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت ورلڈ کپ میںآنیوالی ہرٹیم کو فول پروف سکیورٹی دینے کا ذمہ دار ہے۔ پاکستانی ٹیم کو بھارت آنے پر مکمل سکیورٹی دی جائے گی۔اس بات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماچل کی حکومت نے دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کروانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔اب یہ میچ دھرم شالہ میں کروانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا کہ پاکستانی سکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کے بعد تمام باتوں کی وضاحت ہو جائے گی۔