ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی برطرف، ارونڈا ڈی سلوا نئے چیف سلیکٹر مقرر
کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی برطرف کو برطرف کر دیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی کی برطرفی کی منظوری سری لنکن بورڈ کے سربراہ نے دی۔
جیو نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں سری لنکا کی ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ۔ ٹیم نے یو اے ای کیخلاف صرف ایک میچ جیتا وہ بھی انتہائی مشکل میں آنے کے بعد ۔اس کے علاوہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کیخلاف تمام میچ ہا ر گئی تھی۔ سری لنکن بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ارونڈا ڈی سلوا کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی میں نامور کرکٹر کمار سنگا کارا بھی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔