وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس،ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15مارچ تک توسیع :اعلامیہ

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس،ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ ...
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس،ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15مارچ تک توسیع :اعلامیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15مارچ تک کی توسیع کر دی ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران سیکریٹری خزانہ نے ملکی اقتصادی صورتحال پر ای سی سی کو بریفنگ دی ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ ملک میں اس وقت گندم کے 51لاکھ ٹن اور چینی کے 29لاکھ ٹن ذخائر موجود ہیں ،رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں افراط زر کی شرح 2.48فیصد رہی ہے ،آئندہ مہینے مہنگائی کی شرح کم رہنے کا امکان ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آٹو پالیسی مزید مشاورت کیلئے متعلقہ وزارتوں کو بھجوا دی ہے۔اعلامیے میں کہاگیاہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15مارچ تک کی توسیع کر دی گئی ہے ،انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی بینک ترسیلات پرودہولڈنگ ٹیکس 0.4فیصد کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

مزید :

قومی -