آصف زرداری امریکہ سے لندن پہنچ گئے، دو ہفتے قیام کا پروگرام

آصف زرداری امریکہ سے لندن پہنچ گئے، دو ہفتے قیام کا پروگرام
آصف زرداری امریکہ سے لندن پہنچ گئے، دو ہفتے قیام کا پروگرام

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری واشنگٹن سے لندن پہنچ گئے۔ وہ لندن میں دو ہفتے قیام کریں گے۔

جیو نیوز کے مطابق سابق صدر نے امریکہ میں اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ان کے بیٹے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے امریکی حکام کو ملاقاتوں میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔یاد رہے کہ  بلاول بھٹو اس سے پہلے کراچی واپس آچکے ہیں ۔ اب وہ پنجاب کا دورہ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

مزید : قومی