آن لائن ٹیکسی سروس ، سندھ ہائی کورٹ نے حکومت اور ٹیکسی کمپنیوں کو معاملات نمٹانے کیلئے15اپریل تک مہلت دیدی

آن لائن ٹیکسی سروس ، سندھ ہائی کورٹ نے حکومت اور ٹیکسی کمپنیوں کو معاملات ...
آن لائن ٹیکسی سروس ، سندھ ہائی کورٹ نے حکومت اور ٹیکسی کمپنیوں کو معاملات نمٹانے کیلئے15اپریل تک مہلت دیدی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے حکومت اور آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کو معاملات نمٹانے کیلئے 15اپریل تک کی مہلت دیدی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آن لائن ٹیکسی سروس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت اور ٹیکسی کمپنیوں کو معاملات نمٹانے کیلئے 15اپریل تک کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آن لائن ٹیکسی اچھی سروس ہے تاہم اسے ریگولیٹ ہونا چاہئیے۔

پاک افغان طورخم سرحد کو2روز کیلئے کھول دیا گیا 

جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ عوامی سہولت کے خلاف کریک ڈاﺅن نہیں چاہتے ، تمام معاملات قانون کے مطابق حل کیے جائیں اور حکومت ٹرانسپورٹ مافیا کے دباﺅ میں آکر کوئی فیصلہ نہ کرے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں