گوادر سے پاکستانیوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی ، ایسا کام ہوگیا کہ جان کر دشمنوں کے سینوں پر سانپ لوٹ جائے گا
گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوادر سے آج پہلی مرتبہ کمرشل شپنگ کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد ہر بدھ کے روز دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے لیے سروس شروع کی جائے گی۔
جیونیوز کے مطابق چیرمین گوادر پورٹ ہولڈنگ زینگ باوزونگ نے بتایا کہ کوسکو شپنگ لائن کی طرف سے 5000 کنٹینرز گنجائش کا جہاز اس روٹ پر چلایا جائے گا۔
آج ہی گوادر میں پراپرٹی کی بکنگ کیلئے یہاں کلک کریں۔
زینگ باوزونگ کے مطابق یہ سروس اس طرح سے ترتیب دی گئی ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے کنٹینر گوادر لایا اور گوادر سے لے جایا جا سکے گا۔
زینگ باوزونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی دیگر بندرگاہوں کے برخلاف گوادر میں کنٹینر 48 گھنٹے سے پہلے کلیئر کیا جائے گا اور تاجروں کو اسٹوریج میں بھی جگہ کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔