اگر ڈبل روٹی پرانی اور بوسیدہ ہوجائے تو آپ یہ کام کرکے اسے پھر سے خستہ بناسکتے ہیں، جانئے انتہائی مفید ترین طریقہ

اگر ڈبل روٹی پرانی اور بوسیدہ ہوجائے تو آپ یہ کام کرکے اسے پھر سے خستہ ...
اگر ڈبل روٹی پرانی اور بوسیدہ ہوجائے تو آپ یہ کام کرکے اسے پھر سے خستہ بناسکتے ہیں، جانئے انتہائی مفید ترین طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈبل روٹی باسی ہو جائے تو اسے ضائع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا لیکن اب ’گڈ ہاﺅس کیپنگ انسٹیٹیوٹ‘ کے ایک ماہر نے باسی ڈبل روٹی کو پھر سے تازہ کرنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کوکنگ سکول گڈ ہاﺅس کیپنگ انسٹیٹیوٹ کے ہیڈ ٹیوٹر شر لو نے بتایا ہے کہ ”اگر بریڈ باسی ہو جائے تو اسے ضائع کرنے کی بجائے آپ پھر سے تازہ کرکے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو صرف پانی اور اوون کی ضرورت ہو گی۔“
شرلو نے بتایا کہ ”باسی ہو چکی ڈبل روٹی کو پانی میں ایک غوطہ دیں اور پھر اسے 180ڈگری سے 200ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں چند منٹ کے لیے پکائیں۔اس سے آپ کی بریڈ ’ری ہائیڈریٹ‘ ہو جائے گی اور اس کا ذائقہ بالکل تازہ بریڈ جیسا ہو جائے گا۔“ شرلو کا کہنا تھا کہ ”یہ طریقہ صرف ایک بار کام کرے گا، اگر آپ اس طریقے سے ڈبل روٹی کو تازہ کرتے ہیں اور وہ پھر باسی ہو جاتی ہے تو اسے تازہ کرنے کے دوبارہ یہ طریقہ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں