پشاور ،پولیس کے ہاتھوں آئس سمگلنگ میں ملوث 2 سمگلرز گرفتار ،20 کلو برآمد

پشاور ،پولیس کے ہاتھوں آئس سمگلنگ میں ملوث 2 سمگلرز گرفتار ،20 کلو برآمد

پشاور(کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور بابر آفر یدی نے کہا ہے کہ پشاور پولیس نے آئس کے سمگلنگ میں ملوث دو رکنی بین الاقوامی سمگلرو ں کو گرفتار کر کے انکے قبضے 20کلو گرام آئس بر آمد کر لی جسکی ما لیت کرو ڑو ں روپے کی ہے گرفتار گروہ ہمسایہ ملک سے کوئٹہ کے راستے کروڑوں روپے مالیت کی آئس سمگل کرنے میں ملوث ہیں، برآمد شدہ آئس اصل حالت میں ہے جس میں ملاوٹ کرکے اس کی مقدار بڑھائی جا نے کے بعد ملک کے بیشتر حصو ں کو سمگل کر نے کی کو شش کر رہے تھیگزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لا ئن میں پریس کا نفرس کر تے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ انکو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں آئس درہ آدم خیل کے راستے سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس پر بڈ ھ بیر پولیس نے زنگلی چیک پوسٹ ناکہ بندی پر مشکوک موٹر کارنمبرYE/034کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام آئس اور ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان عبد الرحمان ولد فضل سکنہ لاہوری گیٹ اور سیدا گل ولد میراخان سکنہ ضلع مہمند کو گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس کے مکروہ کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کرکے برآمد شدہ آئس ہمسایہ ملک سے براستہ بلوچستان اور پھر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کا انکشاف کیا، جس کی روشنی میں ایس پی صدر ڈویژن کی نگرانی میں گرفتار ملزمان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ایس ایس پی آپر یشن نے بتایا کہ پڑو سی ممالک افغانستان اور ایران میں آئس کے تیاری کے انکشافات بھی سامنے آئی ہے جسکے با رے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر