جندول میں بجلی کیساتھ ساتھ گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،محمد بشیر خان
جندول(نمائندہ پاکستان) جندول ممبر قومی اسمبلی محمد بشیر خان نے تحصیل منڈا میں پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے سوئی گیس ایکسٹینشن لائن کا فتتاح کر دیا ۔تقریب کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل کونسلر سہیل خان سمیت بائیس خاندانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سلیم خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں میاکلی جندول میں پر وقار تقریب منعقد ہوا ۔تقریب سے ممبر قومی اسمبلی محمد بشیر خان ،سابق امیدوارPK16ڈاکٹر سربلند خان اور سلیم خان ایڈوکیٹ نے خطاب کیا ۔محمد بشیر خان نے کہا کہ علاقہ جندول گذشتہ پندرہ سالوں سے بجلی مسائل کا شکار تھا اس لئے عوام نے علاقہ کا تقدیر بدلنے کیلئے انہیں ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ ہم بجلی بحران خاتمہ سمیت علاقہ کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی بھی یقینی بنائے گے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ جندول ماڈل سکول کے بسوں کے حوالہ سے عوام کو بہکا کر اپنی سیاسی چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر جندول ماڈل سکول کی بسیں جندول سے باہر نہیں جانے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینہ میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور نمبر کی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے تیز ترین کام کرینگے اور جندول گریڈ سٹیشن پر تعمیراتی کام کا آغاز بھی کرینگے جس سے علاقہ سے اندھیروں کا خاتمہ ہوگا۔تقریب کے آخر میں سلیم خا ن ایڈوکیٹ کی کوششوں سے کشمیر خان،شاہ منیر،بخت منیر،عمبر،احسان جیولر ،میاں گل گجر ،میاں مر شاہ،نظام الدین ،رئیس سمیت بیس خاندانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔