مردان میں چنگ چی ڈرائیوروں کا ٹریفک پولیس کیخلاف مظاہرہ

مردان میں چنگ چی ڈرائیوروں کا ٹریفک پولیس کیخلاف مظاہرہ

مردان ( بیورورپورٹ) چنگ چی ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کے خلاف سپورٹس کیمپلکس کے سامنے مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی درجنوں رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاجاً سپورٹس کیمپلکس کے سامنے جمع ہوگئے اورٹریفک پولیس کے رویئے کے خلاف نعرہ بازی کی اورکہاکہ آئے روز بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں جس کی ادائیگی کی سکت نہیں رکھتے جبکہ شہر میں روٹس پرمٹ کے نام پر ہماری زندگی اجیرن کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر