مردان میں ڈالر تنازعہ پر قتل وزخمی وقوعہ میں ملوث 5 گرفتار

مردان میں ڈالر تنازعہ پر قتل وزخمی وقوعہ میں ملوث 5 گرفتار

مردان ( بیورورپورٹ)شہری علاقہ نیو سڑک میں’’ڈالر‘‘ کے معاملے پر ایک شخص کوقتل اور ایک کو زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث 5ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ،ملزمان سے اسلحہ اورکارتوس اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں،ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا تھانہ پارہوتی کے ایس ایچ او عبدالسلام خان نے میڈیا کو بتایاکہ پانچ دن قبل ڈالر نامی خواجہ سرا کی وجہ سے تکرار کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں عطاء اللہ ولد زیارت خان جان بحق اور شہزاد ولد تاج محمد سکنہ باغ ارم زخمی ہوچکا تھاواقعے کامقدمہ شہزاد کی مدعیت میں ملزمان نامعلوم کے خلاف تھانہ پار ہوتی میں درج کیاگیاتھا ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے واقع میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کے لیے ایس پی آپریشن مشتاق احمدکی نگرانی میں اے ایس پی سٹی علی بن طارق اور ایس ایچ او تھانہ پار ہوتی عبدالاسلام خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے واقع میں ملوث پانچ ملزمان خواجہ محمد عرف خواجہ قصاب، کامران نواز، گجو خان، زبیر عرف ڈانگورا، صابر شاہ اوربلال تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کیا ، گرفتار ملزمان سے1نائن ایم ایم پستول اور3 عدد پستول30 بوراور30 عدد کارتوس اور واردات میں استعمال ہونے والے دو عدد موٹر کار نمبری LRR-9698اور R-9536 کوبرآمد کرلیا گیا گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن سے مزیدتفتیش جاری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر