خیبر ،ہسپتالوں کی انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے کام شروع کردیا

خیبر ،ہسپتالوں کی انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے کام شروع کردیا

خیبر (بیورورپورٹ)ضلع خیبر میں ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی زیرنگرانی انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے کام شروع کردیا حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات پر ضلع خیبر میں انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ( صحت) کی توسیع کردی گئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کے ساتھ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسر اصغر خان آفریدی نے ملاقات کی جس میں ضلعی سطح پر صحت کی سہولیات اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر تیس دن کے بعد ڈسٹرکٹ سٹےئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا آخر میں ڈپٹی کمشنر خیبر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر خیبر نے سختی سے تاکید کی کہ صحت ،ادویات کی دستیابی اور صفائی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر