فیاض چوہان کیخلاف عمران خان کا اقدام درست ، چودھری شجاعت

فیاض چوہان کیخلاف عمران خان کا اقدام درست ، چودھری شجاعت

اسلام آباد،لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے فیاض الحسن چوہان کے ہندو برا د ری کے بارے میں بیان پر عمران خان کے فوری اقدام کو سراہا ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس وقت جو حالات چل رہے ہیں ان میں پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں کے حقوق و جذبات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔ ہم نے اپنے دور میں اقلیتوں کے حقوق کا نہ صرف خیال رکھا بلکہ کوشش کی ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے انکی دل آز ا ر ی نہ ہو بلکہ انہیں خوشحالی و ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہوں، اقلیتوں باالخصوص ہندوؤں کے مذہب و مقامات کی بحالی پر توجہ دی ، کٹاس راج بحالی جیسے منصوبے شروع کئے جو ہندوؤں کا دوسرا بڑا مقدس مقام ہے جس کا اعتراف سابق بھارتی نائب وزیراعظم ایل کے ایڈوانی نے اپنی کتاب "My Country My Life" میں بھی کیا۔ پاکستان میں بسنے والے دیگر مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی، خودمختاری ا و ر حقوق حاصل ہیں جن کی ضمانت نہ صرف اسلام بلکہ آئین پاکستان میں بھی دی گئی ہے،پاکستا ن میں بسنے والی اقلیتوں نے ملک پر آنیوا لے ہر مشکل وقت میں اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ صورتحال کا مقابلہ کیا اور ہمیں ایک دوسرے پر مکمل اعتماد ہے۔ فیاض الحسن چوہان کو اتنا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔

چوہدری شجاعت

مزید : پشاورصفحہ آخر