شبقدر میں اے این پی کے تحصیل کابینہ کا انتخاب مکمل

شبقدر میں اے این پی کے تحصیل کابینہ کا انتخاب مکمل

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کا ایک انتخابی اجلاس زیر صدارت ضلعی رہنماء مسرت یات مٹہ بحجرہ معراج خان منعقد ہوا اجلاس میں شبقدر تحصیل کے سینکڑوں کارکنوں اور سابقہ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبائی رہنماوں کے ہدایت پر شبقدر تحصیل کیلئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ انتخابی اجلاس میں مقامی اور ضلعی رہنماوں کے باہمی اتفاق رائے سے شاہد خان کو تحصیل صدر جبکہ ڈاکٹر زاہد خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا دیگر عہدیداروں میں نائب صدر ڈاکٹر لطیف مٹہ ، نائب صدر اول شاہد خان ، دویم سید افضل، سویم ڈاکٹر معرف شاہ ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری امجد کتوزئی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عاطف ، جائنٹ سیکرٹری شاہ نواز خان ، سیکرٹری مالیات اضغر خان ، سیکرٹری اطلاعات سعید خان ، سیکرٹری اقلیتی امور سید نور علی شاہ ، سیکرٹری ثقافت سجید خان اور تحصیل سالار کیلئے کاشف خان کو منتخب کیا گیا ۔ اجلاس سے ضلعی رہنماوں مسرت یار مٹہ ، فارق خان ، تحسین عبید اللہ ، ظفر اللہ خان ، اور تحصیل چارسدہ کے صدر تیمور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر عوامی نیشنل پارٹی کا گڑھ ہے ۔ لیکن گذشتہ ایک عرصے سے مقامی کارکنوں کے مابین عدم تعاون کی وجہ سے مخالف سیاسی قوتیں فائدہ اٹھاتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شبقدر میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن ایک مرتبہ پھر متحد ہو چکے ہیں اور اگلی مرتبہ اپنی سابقہ کامیابیوں کا حاصل کرئیں گے اس موقع پر تحصیل صدر شاہد خان نے کہا کہ شبقدر میں عوامی نیشنل پارٹی سابقہ پوزیشن پع لانا ان کا مشن ہو گا اور کارکنوں کے تعاون سے جلد کارکن ایک پلیٹ فارم پر متحد اور منظم نظر آئیں گے ۔ انہوں نے پارٹی قیادت کو یقین دلایا کہ وہ تمام کارکنوں کو ساتھ لیکر عوامی نیشنل پارٹی ایک منظم اور فعال جماعت کے طور پر ابھارے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر