خیبر ،ضلعی انتظامیہ کے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے چھاپے

خیبر ،ضلعی انتظامیہ کے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ)معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے حکومتخیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں جمرود وزیر ڈھنڈ میں ضلعی انتظامیہ نے ایک چھاپے کے دوران 33 کلو گرام ہیروئن، 11 کلوگرام چرس اور6 کلو گرام افیون برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایک گاڑی رجسٹریشن نمبر LWA2023 کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے بھاگنے کی کوشش کی جس پر گاڑی کا پیچھا کیا گیا اور حیات آباد انڈسٹریل ایریامیں تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم تلاشی لینے پر گاڑیاں کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کی گئیں جن میں 33 کلو ہیروئن، 11 کلو چرس اور6 کلو گرام افیون برآمد کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ضلع خیبر کو منشیات اور منشیا ت فروشوں سے پاک کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کوئی بھی مجرم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچے گا اور اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی انہوں نے چھاپہ مار ٹیم میں حصہ لینے والے سرکاری اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ان سے ہر طرح کا تعاون اور سرپرستی کی جائے گی تاکہ ضلع سے منشیات کا قلع قمع کیا جاسکے.