اے این پی تحصیل پبی کی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئی

اے این پی تحصیل پبی کی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئی

پبی (نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل پبی کی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ،زر علی خان صدر جبکہ ضیاقت خٹک جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے ، اس سلسلے میں انتخابی اجلاس زیر صدارت ضلعی الیکشن کمیشن مقامی سکول میں منعقد ہوا اجلاس میں اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور سردار حسین بابک نے شرکت کی ، دونوں پارٹی رہنماؤں نے تحصیل پبی کے نو منتخب صدر زر علی خان اور جنرل سیکرٹری ضیاقت خٹک سمیت دیگر کابینہ اور کونسل کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی آئین اور ڈسپلن پر کاربند رہتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں پارٹی کی فعالیت کیلئے صرف کریں گے اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے دن رات محنت کریں گے، انہوں نے کہا کہ ممبران عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں، ملکی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جو جرم کیا ہے اس کی تلافی استعفے سے ممکن نہیں ،انبیا اور پیغمبروں کی شان میں گستاخی کرنے والے کو عبرتناک سزا دی جائے ،انہوں نے کہا کہ عمران کی خوش آمد میں فیصل واوڈا نے جو حرکت کی اس سے مسلمانوں کے جبات کو ٹھیس پہنچی،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ،اپنے کیس کی وکالت کیلئے پاکستان کو اجلاس کے بائیکاٹ کی بجائے اس میں شرکت کرنی چاہئے تھی اور دنیا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہئے تھا،انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی کاروائیاں صرف وزیر اعظم کے سیاسی مخالفین کی حد تک محدود ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے میگا کرپشن سکینڈلز پر نیب نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر