صوابی ،اے ٹی ایم میں نوسر باز گروہ کے ہاتھوں کی صفائی ،شہری ہزاروں روپے سے محروم

صوابی ،اے ٹی ایم میں نوسر باز گروہ کے ہاتھوں کی صفائی ،شہری ہزاروں روپے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) زیدہ ضلع صوابی میں ایک پرائیوٹ بینک کے اے ٹی ایم میں نوسر باز گروہ کے دو ارکان لڑکا اور ایک لڑکی نے زیدہ کے ایک شہری کا دھوکے سے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے اسے ہزاروں روپوں سے محروم کر دیا ۔ تھانہ زیدہ کی رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق زیدہ کے ایک شہری عادل سکنہ زیدہ سے اے ٹی ایم چور گروہ کے دو ارکان لڑکا اور لڑکی شہری کاپن کوڈ اے ٹی ایم کیبن سے باہر کھڑے ہو کر نوٹ کرتی ہے اور پھر اس کا کارڈ دھوکے سے تبدیل کرتے ہیں۔ یہ واردات چند دن قبل 2 مارچ کو زیدہ کے نجی بینک میں ہوئی ہے ۔ یہ عورت شہری سے اے ٹی ایم کارڈ لے کر اسے اسی طرح دوسرا کارڈ ہاتھ میں دیتی ہے جبکہ اس ادمی کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ اس کا پن کوڈ بھی ان لوگوں نے نوٹ کیا ہے اور اسے کارڈ بھی غلط دیا گیا ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ میں 2 مارچ کو اپنا بیلنس چیک کرنے گیا تھا جب میں نے اپنا کام کیا اور نکلنے والا تھا تو اس عورت نے مجھے بے نظیر انکم سپورٹ کا کارڈ دیا کہ اس میں بیلنس چیک کرلیں جب میں ان کا کارڈ اے ٹی ایم میں ڈال رہا تھا تو عورت نے مجھے کہا کہ تم کارڈ غلط ڈال رہے ہو کہیں میرا کارڈ اندر پھنس نہ جاے عورت نے کہا کہ مجھے ذرا اپنا کارڈ دینا میں بتاتی ہو کہ کیسے کارڈ اے ٹی ایم مشین میں ڈالنا ہے جب میں نے اسے اپنا کارڈ دیا تو چند سیکنڈ میں ہی اس عورت نے میرا کارڈ دوسرے کارڈ سے تبدیل کیا شہری کا کہنا تھا کہ میرا NBPزیدہ کا کارڈ تھا اور عورت نے بھی مجھے NBP کا اے ٹی ایم کارڈ دیا جو کہ حسن ابدال کے ایک شہری کا تھا اور اس سے بھی ان لوگوں نے 60ہزار روپے نکال لئے تھے مگر جب اس بندے کو پتہ چلا تو انہوں نے اپنا کارڈ بلاک کر دیا۔ عادل کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ اس نے مجھے دوسرا کارڈ دیا ہے۔ جبکہ پن کوڈ لڑکی کے ساتھ موجود لڑکے نے باہر سے نوٹ کیا تھا جب میں اپنا بیلنس چیک کررہاتھا سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیدہ کے اس نجی بینک کے اے ٹی ایم میں کوئی خاص پردے کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے باہر کھڑا شخص بھی کسی کا بھی پن کوڈ نوٹ کرسکتا ہے۔ جب ان لوگوں نے یہ واردات کی تو یہاں سے HBLشاہ منصور جاکر20 منٹ کے اندر میرے اکاونٹ سے 14000 ہزار روپے نکال لئے۔ شہری کا کہناتھا کہ اب میں نے اپنا کارڈ تو بلاک کیا ہے مگر دوسرے لوگ اس لڑکا اور لڑکی سے ذرا خبر دار رہے کہیں ایسا کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔ تھانہ زیدہ پولیس کو ان لوگوں کی تلاش ہے ۔ پولیس نے عوام کو ان نوسر بازوں سے خبر دار کیا ہے#