نوشہرہ میں جمشید الدین کی کوششیں بارآور ،دشمنی ختم کردی

نوشہرہ میں جمشید الدین کی کوششیں بارآور ،دشمنی ختم کردی

نوشہرہ ( بیورورپورٹ )نوشہرہ میں ایم پی اے میاں جمشید الدین کا کا خیل ، لیاقت خان آف خاتو خیل کی کوششوں سے 35سالہ دشمنی کا خاتمہ دونوں فریقین مسجد میں جرگے اور عمائدین علاقہ کے سامنے آپس میں بغل گیر آئیندہ کیلئے بھائیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کا عہد تفصیلات کے مطابق سال 1984سے نوشہرہ کلاں کے دو ممتازسیاسی و کاروباری گھرانوں علی گوہر مرحوم اور ملک آفتاب کے مابین دشمنی چلی آرہی تھی جس کے راضی نامے کیلئے ایم پی اے میاں جمشید الدین کا کاخیل ، لیاقت خان آف خاتوخیل ، میاں امجد علی شاہ عرف پیر باچہ ، مفتی گل حلیم شاہ اور دیگر عمائدین علاقہ پر مشتمل جرگہ ٹیم نے ملکر علی گوہر مرحوم کے خاندان کے مشران حاجی محمد رفیع ، میر اکبر ، سائل اکبر ، محمد سلیم ، فلک نواز پر ملک آفتاب کے ساتھ راضی نامے کیلئے جرگہ کیا جس کو فریق اول نے تسلیم کر دیا اور مسجد میں دونوں فریقین نے جرگہ مشران اور عمائدین علاقہ کے سامنے آپس میں بغل گیر ہو کر آئندہ کے لئے بھایؤں کی طرح زندگی بس کرنے عزم کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر