گورنمنٹ اصلاحی مڈل سکول کے طلبا کا مرزا ریاض حسین مغل کی سربراہی میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطا لعاتی دورہ

گورنمنٹ اصلاحی مڈل سکول کے طلبا کا مرزا ریاض حسین مغل کی سربراہی میں ایوان ...
گورنمنٹ اصلاحی مڈل سکول کے طلبا کا مرزا ریاض حسین مغل کی سربراہی میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطا لعاتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنمنٹ اصلاحی مڈل سکول عبداللہ بلاک شاہدرہ لاہورکے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہورکا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔اصلاحی سکول کے طلبا کے ہمراہ آنیوالے اسا تذہ کرام مرزا ریاض حسین مغل ، محمد سلیم اور عبد الرحمن نے ایوان کارکنان پاکستان میں طلبا کے مطالعاتی دورے کیلئے کئے گئے انتظامات کی تعریف کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرزا ریاض حسین مغل کا کہناتھا کہ جو قومیں اپنے مرکز سے بچھڑ جاتی وہیں ، وقت کی گرد میں گم ہوجاتی ہیں ، دنیا سے ان کانام ونشان تک مٹ جاتاہے ، انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہمارے ملک کی بنیادی اساس ہے جس پر چل کر ہمارے اکابرین نے ہمارے لئے ایک الگ وطن حاصل کیا اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس ملک کی دل وجان سے حفاظت کریں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -