ٹریفک سگنلزپر بھیک مانگنے پر گرفتاریاں،خواجہ سرا سراپا احتجاج

ٹریفک سگنلزپر بھیک مانگنے پر گرفتاریاں،خواجہ سرا سراپا احتجاج

لاہور (جنرل رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والے خواجہ سراؤں کی پولیس کے ہاتھوں پکڑ دھکڑ کے خلاف لاہور کے درجنوں خواجہ سرا ء سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے لاہور پریس کلب سے فیصل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور پنجاب اسمبلی کے سامنے مطاہرہ کیا، احتجاجی خواجہ سراؤں کا مطالبہ تھا کہ انہیں پولیس کی پکڑ دھکڑ سے بچایا جائے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس کا یہ الزام کہ خواجہ سراؤں کی وجہ سے ٹریفک سگنلز پر ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بے بنیاد ہے۔ خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ پولیس نہ صرف انہیں گرفتار کر رہی ہے بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر رہی ہے

خواجہ سرا

مزید : میٹروپولیٹن 1