ایل ڈ ی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنر نے 400کنال رقبہ دیدیا

ایل ڈ ی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنر نے 400کنال رقبہ دیدیا

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ ساتھ مالکان اراضی نے خود بھی ایل ڈی اے سٹی کے لئے زمین پیش کرنا شروع کر دی ہے اور ماہ رواں کے دوران پونے چار سوکنال رقبہ ایل ڈی اے کو پیش کر دیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سکیم کے 9ہزار فائل ہولڈرز کو پلاٹ دینے کے لئے آٹھ ماہ کاوقت مقرر کیا گیا ہے۔

‘ ڈویلپمنٹ پارٹنرز اس مدت میں زیادہ سے زیادہ اراضی مہیا کریں‘ بعد ازاں ایل ڈی اے قانونی طو ر پر باقی ماندہ اراضی مالکان سے ایکوائر کرنے کا مجاز ہے ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ)رانا ٹکا خان نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کے چاروں ڈویلپمنٹ پارنٹرز کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ٹائم لائن کے اندر اندر اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام وسا ئل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1