حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی: اکرم چودھری

حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی: اکرم چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی اموروکنوینر ٹاسک فورس آن پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری سے پی ٹی آئی لاہور کے سینئر پارٹی کارکنان نے ملاقات کی۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیاسی ورکرزنے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو اپنے اپنے حلقوں سے متعلق عوامی مسائل سے آگاہ کیا جس پر مشیر وزیراعلی پنجاب نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش صحت عامہ ،تعلیم ودیگر مسائل کے حل کے لئے بھرپور طریقے سے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان ہمارے لئے اہم ہیں اورحکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ حلقہ میں رفاہ عامہ کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکے ویڑن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔اس موقع پر پارٹی کارکنان نے حکومتی ترقیاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کی نسبت پوری نیک نیتی سے عوامی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا مکمل تعاون تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔اس موقع پر ملک زمان نصیب، چوہدری خالد محمود گجر، عبدالکریم کلوار، بلال اسلم بھٹی، یوسف میو، ملک جاوید اعوان ودیگر سیاسی کارکنان شامل تھے۔
اکرم چودھری