چائلڈ پروٹیکشن سکول کی تقریب تقسیم انعامات،رزلٹ91فیصد رہا

چائلڈ پروٹیکشن سکول کی تقریب تقسیم انعامات،رزلٹ91فیصد رہا

لاہور (سٹی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں مقیم بچوں کیلئے قائم چائلڈ پروٹیکشن سکول میں سالانہ تقسیم تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو محمد اختر، ڈائریکٹر پروگرام، ڈائریکٹر ایڈمن، سکول پرنسپل،ٹیچرز اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجموعی طورپر پہلی کلاس سے ساتویں کلاس تک کے 273بچوں اور بچیوں نے امتحانات میں شرکت کی اور سکول کا مجموعی رزلٹ 91فیصد رہا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے پوزیشن حاصل کرنے واے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

۔ اس موقع پر چیئر پرسن نے تمام پاس ہونے والے بچوں کو مبارکباد دی۔انھوں نے تمام اساتذہ اور سکول پرنسپل کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر چیئر پرسن کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں معیاری تعلیم کے مواقع میسر کئے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بے سہارا بچوں کو معیاری تعلیم سمیت صحت اور رہائش کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ بچوں کا رزلٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور دعا ہے کہ تمام بچے زندگی میں بھرپور کامیابیاں حاصل کریں۔

چائلڈ پروٹیکشن

مزید : میٹروپولیٹن 1