وقاریونس کا قومی کرکٹرز کو مناسب آرام دینے کا مشورہ

وقاریونس کا قومی کرکٹرز کو مناسب آرام دینے کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کا کہنا ہے مسلسل کرکٹ کھیلنے سے مسائل تو سامنے آئیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کو آرام کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔ابوظبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست کے بعد فرنچائز کے ڈائریکٹر وقاریونس سے سوال کیا گیا کہ مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے بعد آپ کی ٹیم میں شامل قومی کھلاڑی شاداب خان، فہیم اشرف، حسین طلعت اور آصف علی تھکاوٹ کا شکار نظر آ رہے ہیں، یہ کھلاڑی ورلڈ کپ پلان کا بھی حصہ ہیں۔جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ سلیکٹرز پی ایس ایل کی بنیاد پر ٹیم منتخب کریں گے، ورلڈ کپ کے لئے 18 سے 20 کھلاڑی پہلے ہی ان کے ذہن میں ہوں گے، پی ایس ایل کی فرنچائزز کے مالکان بھاری سرمایہ کاری کرتے اور توقع رکھتے ہیں کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں لیکن کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں، شاہین شاہ آفریدی کے مسائل سامنے آئے، جب مسلسل کرکٹ کھیلیں گے تو ایسی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔پی ایس ایل میں زیادہ تر بولنگ ٹیلنٹ ہی سامنے آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں، ایسا 30 سال سے ہو رہا ہے، پاکستان کو فاسٹ بولرز ملتے رہے ہیں اور ملتے رہیں گے، یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ حارث رؤف، محمد موسی، حسنین اور الیاس جیسے پیسر متاثر کن کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔
، یہاں سامنے آنے والے ایک، دو بولرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تیار کرسکتے ہیں۔