’’دل دا کی کراں‘‘کی افتتاحی تقریب،معروف شوبز شخصیات کی شرکت

’’دل دا کی کراں‘‘کی افتتاحی تقریب،معروف شوبز شخصیات کی شرکت
’’دل دا کی کراں‘‘کی افتتاحی تقریب،معروف شوبز شخصیات کی شرکت

  


لاہور(فلم رپورٹر)پنجابی فلم ’’دل دا کی کراں‘‘کی پر وقار افتتاحی تقریب گزشتہ روز ظفر پرفارمنگ آرٹس اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی ۔اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم، سینئر اداکار اشرف خان،عاصم بخاری،عمران احمد،ہانی بلوچ،جانو بابا،لائبہ خان،بیا خان،علی عابدی،آیت بلوچ،حمیرا ،وسیم حسن،اظہر رنگیلا،مہر اختر،عباس،فاروق،ڈیشی راج،آشف چوہدری ،سرور بخاری ،مہرین حسن اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔اس فلم کے پروڈیوسر نعیم کاظمی، رائٹر انعام قادری اور ڈائریکٹر ظفر عباس کھچی ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار اور فلم ’’دل دا کی کراں‘‘ ڈائریکٹر ظفر عباس کھچی کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کاسٹنگ ان دنوں تیزی سے جاری ہے جیسے ہی کاسٹ مکمل ہوجائے گی میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردوں گا۔

میری کوشش ہوگی کہ میں کرداروں کی مناسبت سے بہترین فنکاروں کا انتخاب کروں ۔ایک سوال کے جواب میں ظفر عباس کھچی کا کہنا تھا کہ میری فلم میں سینئر اداکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو بھی صلایتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔میں ایک اچھی اور معیاری فلم بنانے کی کوشش کروں گا باقی میرے کام کا فیصلہ عوام کریں گے کیونکہ وہ سب سے بہتر منصف ہوتے ہیں۔اب ان کو غیر معیاری کام کے ذریعے بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

مزید : کلچر