سونیا حسین کی فلم ’’ٹچ بٹن‘‘کی شوٹنگ دوبارہ شروع
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرقاسم علی مرید کی فلم’’ٹچ بٹن‘‘ کی شوٹنگ کادوسراسپل شروع ہوگیا ہے۔ قاسم علی نے شوٹنگ کا آغاز ننکانہ صاحب کی ایک حویلی سے کیا تھا جس میں ایمان علی،سونیاحسین،علی سکندر اور فیروزخان نے حصہ لیا تھا۔ اب اس فلم کی شوٹنگ لاہور کے نواحی علاقوں میں جاری ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے لئے سونیاحسین دبئی سے پاکستان پہنچ گئی ہیں جو جلد ہی لاہورآئیں گی۔یہ فلم قاسم علی مرید،عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ڈائریکٹرقاسم علی مرید کی فلم میں ایمان علی ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی ۔
اس فلم میں ان کے کردار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہوجائے گا یہ پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور رول ہے ۔