بونیر ،ماربل مائننگ میں کام کرنیوالے ڈرائیور اور مزدور جاں بحق

بونیر ،ماربل مائننگ میں کام کرنیوالے ڈرائیور اور مزدور جاں بحق

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تور ورسک علی شیر ماربل مائننگ میں کام کے دوران سلائیڈنگ کی وجہ سے لوڈر ڈرائیور اورمزدور جان بحق ۔علاقہ کے عوام نے لاشوں کو ملبہ سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کردئے ۔ضلعی انتظامیہ اطلاع مل کر ڈی ایچ کیو پہنچ گئے ۔واقعات کے مطابق تور ورسک علی شیر ماربل مائننگ میں سلائیڈنگ کا واقعہ پیش ایا ۔واقعہ میں لوڈر ڈرائیور فاروق ساکن امبیلہ اور کام کرنے والا مزدور اقبال ساکن تور ورسک موقع پر جان بحق ہوگئے ۔یادرہے کہ بونیر میں مائننگ جدید طریقوں سے نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات رونماہوتے ہیں ۔جس میں قیمتی جانیں ضایع ہو جاتی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ فوری طور پر پہنچ گئی ۔ادھر جواڑی یونین کونسل ملک پور میں حاجی شیرذادہ کی پانچ کمروں پر مشتمل مکان میں اآگ لگنے سے گھر میں موجود قیمتی سامان جسکی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے ۔جل کر خاکستر ہوگئے ہیں ۔علاقہ کے سیاسی اور سماجی شحصیات نے متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول