پا ک بھا رت کشیدہ صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں ،اقوام متحدہ

پا ک بھا رت کشیدہ صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں ،اقوام متحدہ

نیو یارک (آ ئی این پی)اقوام متحدہ نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان سے کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال سے اقوام متحدہ پوری طرح آگاہ ہے، بد ھ کو ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس دونوں ممالک کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں رہے اور انہوں نے تنا ؤ کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات پر زور دیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستانی یا بھارتی وزیر اعظم سے اب تک کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ

مزید : کراچی صفحہ اول