دکانداروں بہیمانہ قتل کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائیگی ،شہرام خان ترکئی

دکانداروں بہیمانہ قتل کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائیگی ،شہرام خان ترکئی

پشاور( سٹاف رپورٹر)یارحسین بازار میں دکانداروں کے بہیمانہ قتل میں ملوث افراد کوقرار واقع سزا دی جائے گی۔ شہرام ترکئی، عثمان خان ترکئی ، محمد علی ترکئی ، سینئر صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے یار حسین بازار میں ڈکیتی کے دوران بہیمانہ قتل کی شیدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یار حسین میں پیش ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ڈی پی او صوابی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ایسے واقعات میں ملوث افراد کو اقرار واقع سزا دی جا ئے گی. انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔یار حسین بازار میں گزشتہ روز دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوگیا تھا جس پر یار حسن بازار کی تنظیم نے شدید احتجاج کیا تھا

مزید : کراچی صفحہ اول