مودی کے جنگی بخار کا علاج صرف پاک افواج کے پاس ہی ہے،عابد علی

مودی کے جنگی بخار کا علاج صرف پاک افواج کے پاس ہی ہے،عابد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر راہنماء حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ مودی جنگی بخار میں مبتلاء ہے جس کا علاج صرف پاک افواج کے پاس ہے ،مودی چاہتا ہے کہ اربوں لوگوں کی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر صرف الیکشن جیتا جائے ،دونوں ممالک جنگ کو افورڈ نہیں کر سکتے ہیں پاکستا ن اور بھارت میں عوام کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے لیکن بد قسمتی ہے کہ مودی اپنی عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اس کو مارنے پر تلا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کے دھارے پر ہی چل رہا ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ اگر پاکستان کو کمزور سمجھ اس پر جنگ مسلط کی گئی تو پھر اس کو اتنا طاقت ور جواب ملے گا کہ اس کی دوبارہ پاکستان میں گھس کر مارنے والی جرات نہیں ہو گی ۔